حیدرآباد۔یکم اکتوبر (اعتماد نیوز)آج ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی
نے تحریک تلنگانہ میں حصہ لینے والے افراد پر درج کئے گئے 690کیسوں کی
معافی کے فائل پر دستخط کیا۔ وہ سکندر آباد کے یشو دھا ہاسپٹل میں شریک
ہیں۔ اور انہوں نے آج اس فائل کو دواخانہ میں ہی منگوا کر اس فائل پر
دستخط
کیا۔تحریک تلنگانہ کے موقع پر تلنگانہ۰ کے دس اضلاع میں بڑے پیمانہ پر کیس
درج کئے گئے۔ چنانچہ ٹی آر ایس پارٹی نے انتخابات سے قبل عوام سے اس سے
متعلق وعدہ کی ہے کہ وہ اقتدار پر فائز ہوتے ہی تمام کیسوں کو معاف
کردیگی۔امکان ہے کہ اندرون دو دن سرکاری جی او کے جاری کئے جانے کا امکان
ہے۔